ساحل آن لائن - سچائی کا آیئنہ

Header
collapse
...
Home / خلیجی خبریں /  اپنے گزشتہ وعدوں پر ایک لفظ بھی نہیں بول پا رہے مودی: راہل گاندھی

 اپنے گزشتہ وعدوں پر ایک لفظ بھی نہیں بول پا رہے مودی: راہل گاندھی

Sun, 05 May 2019 01:07:16  SO Admin   S.O. News Service

سلطان پور:04 /اپریل(ایس اونیوز /آئی این ایس انڈیا) کانگریس صدر راہل گاندھی نے آج وزیر اعظم نریندر مودی پر حملہ کرتے ہوئے کہا کہ وہ اس بار سال 2014 میں کئے اپنے وعدوں کے بارے میں ایک لفظ بھی نہیں بول پا رہے ہیں۔ راہل نے کہا کہ مضبوط لیڈر وہ ہوتا ہے جو اپنی غلطیوں کو قبول کرکے ان کے لیے معافی مانگ لے۔ کانگریس صدر نے سلطان پور سے پارٹی امیدوار سنجے سنگھ کی حمایت میں منعقد جلسہ عام میں کہا کہ مودی اس بار الیکشن میں ان کے اپنے پرانے وعدوں کے بارے میں ایک بھی لفظ نہیں بول پا رہے ہیں۔ پی ایم یہ سمجھا دیں کہ سال 2019 کے بعد وہ نوجوانوں کو روزگار کس طرح دیں گے۔ انہوں نے کہا کہ اگر مودی میں دم ہوتا تو وہ کہتے کہ سال 2014 میں میں نے جوش میں آکر ہر سال دو کروڑ روزگار دینے کی بات کہہ دی تھی، مگر اس شخص میں دم نہیں ہے۔ پورا ہندوستان سمجھ گیا ہے کہ یہ چوکیدار امبانی، نیرو مودی، وجے مالیا اور میہول چوکسی چوکیداری کرتا ہے۔ کانگریس صدر نے کہا کہ انہوں نے مودی سے پارلیمنٹ میں رافیل خریداری معاملے پر چار سوال پوچھے تھے، مگر وہ نظریں تک نہیں ملا سکے۔ کرناٹک، گجرات، مدھیہ پردیش، چھتیس گڑھ اور راجستھان میں لڑ چکا ہوں۔ ابھی 2019 میں بھی لڑ رہا ہوں۔انہوں نے کہا کہ مودی جی کی شناخت یہ ہے کہ اگر ان کے سامنے کوئی بھی شخص کھڑا ہو کر واپس نہ ہٹے اور کہے کہ میں نہیں ڈرتا کیا کر لو گے، تو نریندر مودی فراراختیار کرلیں گے۔انہوں نے کہا کہ کانگریس کی یو پی اے کے دور حکومت میں چھ بار سرجیکل اسٹرائیک کیا گیا تھا،اس میں ملک کے جوانوں نے خون دیا تھا۔ کانگریس نے کبھی اس کا سیاسی استعمال نہیں کیا اور نہ ہی اب وہ اس بارے میں کچھ کہنا چاہتے ہیں۔ وہ اس کا کریڈٹ صرف فوج کو دیتے ہیں۔ اس وقت کے وزیر اعظم منموہن سنگھ کو نہیں۔ راہل نے کہا کہ بھارت کا نظریہ محبت کے جذبے سے ترغیب پانا ہے۔ نفرت سے کچھ نہیں ہوتا، مگر بی جے پی کے لوگ جنگ کی بات کرتے ہیں۔


Share: